اسلام آباد (نیوز ڈیسک) یہ وہی بچہ ہے جس کی ساری فیملی ، ماں، باپ بڑی بہنیں بھائی گھر مال مویشی حتی کہ سب کچھ سیلاب کی بے رحم موجوں کی نذر ہوچکی ہیں۔۔
یہ اتفاقاً اسی وقت اوپر کسی رشتہ دار کے گھر گیا تھا جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ نے کیا منظر دیکھا تھا تو ، آہ اور سسکیوں میں کہنے لگا کہ آخری بار صرف اپنی ماں کو ڈوبتے دیکھا جو اس بے بسی اور آخری سانسوں کے وقت بھی مجھے کوئی اشارہ کر رہی تھی ، جو میں سمجھا کہ یہ یا تو مجھے الوداع کہہ رہی ہے اور یا پھر پانی سے دور رہنے کا کہتی رہی