سی ٹی ڈی کا تونسہ شریف میں آپریشن ، دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک

لاہور (پاکستان نیوز ہب ڈاٹ کام)پنجاب کے شہر تونسہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی) اور فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے درمیان سرحدی گاؤں کے قریب شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 خطرناک دہشت گرد ہلاک اور 5 زخمی ہوکر جنگل کی طرف فرار ہوگئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی، اس دوران دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے، 5 زخمی مشتبہ افراد جنگل کی سمت فرار ہوگئے۔

More From Author

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500روپے کمی

سی ٹی ڈی کا تونسہ شریف میں آپریشن ، دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک

One thought on “سی ٹی ڈی کا تونسہ شریف میں آپریشن ، دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *