پشاور (نیوز ڈیسک) صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا نظام تبدیل کردیا ہے، جس کے تحت اب سرکاری ملازمین کو تنخواہیں بینکوں کی بجائے اے جی آفس سے ملا کریں گی۔
ذرائع کے مطابق نئی پالیسی کے تحت اب تنخواہیں بینکوں کے ذریعے جاری نہیں ہوں گی بلکہ اے جی آفس سے براہ راست ملازمین کے ذاتی اکاؤنٹس میں منتقل کی جائیں گی ماضی میں بینکوں کے ذریعے تنخواہوں کی ترسیل کے باعث ملازمین کو سخت مشکلات اور تاخیر کا سامنا رہتا تھا ، اس دوران کئی مرتبہ تنخواہیں وقت پر جاری نہ ہونے کے باعث ملازمین شدید پریشانی میں مبتلا رہتے تھے۔
نئی پالیسی کے تحت پشاور میں بیشتر ملازمین کو تنخواہیں یکم اکتوبر سے قبل ہی ادا کردی گئی ہیں، جبکہ بعض محکموں کے ملازمین کو یکم اکتوبر کو تنخواہیں موصول ہوئی ہیں، اس نظام سے جہاں ملازمین کو سہولت میسر آئی ہے، وہیں بینکوں کو مالی نقصان کا سامنا ہوگا۔ یاد رہے کہ سرکاری ملازمین کو تنخواہیں بینکوں کی بجائے اے جی آفس سے ملا کریں گی۔