ان چاروں بھائیوں نے اٹلی میں اپنا ذاتی کاروبار بنایا، نیشنلٹی حاصل کرکے یہ ایک بھائی کی شادی کرنے پاکستان آئے اور بس ۔۔۔

یہ چار بدنصیب بھائی پشتون ہیں، صوابی سے تعلق رکھتے ہیں،
چاروں نے بڑی محنت اور کوشش کے بعد اٹلی میں اپنا ذاتی کاروبار بنایا،باہر کی نیشنلٹی حاصل کی،
یہ ایک بھائی کی شادی کرنے پاکستان آئے، رشتہ داروں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرکے خوشیوں کی چند گھڑیاں ساتھ
بیتائیں
ان بھائیوں نے شادی کے بعد چچا کے بیٹوں کے لیے ایک پُرتکلف دعوت رکھی،وہاں پر کسی معمولی بات پر تکرار ہوئی ،
ایسا لگتا تھا کہ حملہ آور پہلے سے منصوبہ بنا چکے تھے،
حسد اور بغض کی آگ میں جلنے والے چچا کے بیٹوں نے چاروں بھائیوں پر قاتلانہ حملہ کیا جن میں سے تین موقع پر جان سے گزر گئے
مگر انہیں کیا خبر تھی کہ جن رشتہ داروں کو عزت دی،
وہی حسد اور بغض کی آگ میں
ان کے جنازے اٹھانے کا بندوبست کر چکے ہیں۔
یہ ہمارے معاشرے کا المیہ ہے، یہاں کامیابی سب کو برداشت نہیں ہوتی۔

More From Author

یہ سونا(گولڈ) افریقہ سے نکلتا ہےلیکن پھر افریقن ممالک بھوک سے مرتے ہیں کیونکہ

پٹرول بچائیں،حکومت کا ہزاروں الیکٹرک بائیک قسطوں پر دینے کا فیصلہ ،جا نئے کون کون اہل ہو گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *