لاہور (نیوز ڈیسک) ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ڈائریکٹوریٹ آف کالجز نے لاہور ڈویژن کے سیلاب زدہ علاقوں میں 16 کالجز دو روز کے لیے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

سرکاری نوتیفکیشن کے بعد شاہدرہ چوبنگ بند روڈ شرقپور شریف فيروز والا خانقاہ ڈوگراں اور نارنگ منڈی کالج سیلاب کی وجہ سے بند رہیں گے۔

ننکانہ صاحب میں منڈی فیض آباد اور سید والا میں بھی ادارے بند رہیں گے جب کہ قصور کے کنگن پور میں کالجز بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

الرٹ میں یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر ایسے تمام کالجوں کو بجلی کی سیلائی فوری طور پر منقطع کر دی جائے۔

پنجاب میں سیلاب

حکام کے مطابق وسطی اور جنوبی پنجاب میں 6 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ 150,000 سے زیادہ رہائشیوں اور 35,000 جانوروں کو باہر منتقل کیا گیا ہے اور 263 ریلیف کیمپ اور 161

میڈیکل کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس مون سون کی ہلاکتوں

کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً تین گنا زیادہ ہے۔

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بی ڈی ایم اے) نے حافظ آباد اور چنیوٹ میں سیلاب کے خدشے کے ساتھ قادر آباد بیڈ ورکس پر بائی پریشر کی وارننگ جاری کر دی ہے۔ سیالکوٹ، شکر گڑھ اور نارووال میں کچھ شاہراہیں اور پل پہلے ہی بہہ گئے ہیں۔ کرتارپور صاحب گوردوارہ کمپلیکس کے حصے بھی سیلاب میں آگئے تھے، اور 150 سے زائد زائرین اور ملازمین کو بچا لیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *