اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فیصل آباد سے تحریک انصاف کے ایم این اے ڈاکٹر نثار جٹ بھی قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹیوں سے مستعفی ہو گئے۔

ڈاکٹر نثار جٹ سٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ اور نیشنل ہیلتھ سروسز کے رکن تھے ۔ ڈاکٹر نثار جٹ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کی ہدایت پر سٹینڈنگ کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے ، استعفی سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو بھجوا دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *