پنڈی بھٹیاں(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنڈی بھٹیاں میں میٹرک میں فیل ہونے پر والدہ کی ڈانٹ پرنوجوان نہر میں کود گیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ نوجوان کی تلاش کیلئے نہرجھنگ برانچ میں ریسکیو آپریشن جاری ہے،نوجوان نواحی گاؤں اطلے مروان کا رہائشی ہے،پولیس نےنہرکنارےکھڑی نوجوان کی موٹرسائیکل اورجوتےبرآمد کرلئے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج اعلان کیا تھا۔