لابور (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی سڑک پر اشیاء فروخت کرنے والے ایک چھوٹے بچے کے ساتھ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں پہلے تو خوش گپیاں لگاتے ہیں اور جیسے ہی گفتگو کے دوران بچہ بتاتا ہے کہ اس کے ماں باپ نہیں ہیں تو خواجہ آصف ایک دم جذباتی ہوتے دکھائی دیتے ہیں اور اپنے قریبی افراد کو بچے کی کفالت کی ہدایت کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کی یہ ویڈیو ممکنہ طور پر پرانی معلوم ہوتی ہے کیونکہ اس میں بچے نے جیکٹ پہن رکھی ہے جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ سردیوں کے موسم میں ریکارڈ کی گئی ہے ۔ ویڈیو میں بچہ خواجہ آصف کی گاڑی کے آگے آکر پوچھتا ہے کہ نواز شریف آپ کے بھائی ہیں؟ جس پر وہ جواب دیتے ہیں کہ ہاں وہ میرے بھائی ہیں، بچہ کہتا ہے کہ پھر آپ انہیں بھی بلائیں ، وزیر دفاع نے جواب دیا کہ جب کہو گے بلا لیں گے تو بچہ کہتا ہے کہ ابھی بلائیں ،

خواجہ آصف مسکراتے ہیں اور کہتے ہیں ابھی تو ممکن نہیں ہے پھر کبھی بلا لیں گے ۔

بچہ خواجہ آصف کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہتا ہے کہ نواز شریف آپ کے چھوٹے بھائی ہیں؟ جس پر جواب دیتے ہیں کہ وہ بڑے بھائی ہیں اور میں ان کا چھوٹا بھائی ہوں ۔

وزیر دفاع خوش گپیوں کے بعد بچے سے پوچھتے ہیں کہ یہاں کیا کر رہے ہو؟ بچہ بتاتا ہے کہ میں یہ اشیاء فروخت کرتا ہوں کیونکہ میرے ماں اور باپ نہیں ہیں میں اپنی بہنوں کے ساتھ کینٹ میں رہتاہوں اور صبح کے وقت مشن سکول میں پڑھتاہوں ۔

خواجہ آصف بچے کی یہ بات سن کر جذباتی ہو جاتے ہیں اور بچے کا بازو تھام لیتے ہیں ، اپنے قریبی افراد کو بچے کی کفالت کی ہدایت کرتے ہیں اور جب بچہ جانے لگتا ہے تو ایک دم گاڑی سے نیچے اتر آتے ہیں ۔

ویڈیو دکھنے کے لئے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *