نئی دہلی (نیوز ڈیسک) سائبر کرائمین لوگوں کے آلات خاص طور پر اسمارٹ فونز اور لیپ ٹاپس میں گھسنے کے نئے اور چالاک طریقے لے کر آرہے ہیں۔

تازه ترین واقعی میں بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع ہنگولی سے تعلق رکھنے والا ایک سرکاری ملازم اس وقت ایک نفیس سائبر اسکینڈل کا شکار ہو گیا جب دھوکہ بازوں نے اس کے فون تک رسائی حاصل کرنے کے لیے شادی کے دعوت نامے کا استعمال کیا۔

متاثرہ شخص کو نامعلوم نمبر سے واٹس ایپ میسج موصول ہوا جس میں لکھا تھا کہ خوش آمدید.

شادی میں شرکت کریں محبت ہی وہ کنجی ہے جو خوشی کے دروازے کھولتی ہے۔ اس پیغام میں ایک انیجمنت شامل تھی جو پی ڈی ایف فائل معلوم ہوتی تھی۔

فائل دراصل ایک اینڈرائیڈ ایپلی کیشن پیکج تھی اور ایک بار انسٹال ہونے کے بعد اس نے بیکرز کو متاثرہ کے فون تک مکمل رسائی دی جس سے وہ اس کے بینک اکاؤنٹ سے 190,000 چوری کر کے اس کے اکاؤنٹ کا صفایا کر گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *