اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے منگل کو پارٹی کو قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت کردی۔
اڈیالہ جیل کے باہر دیگر دو بہنوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہم کارکنوں کے شکر گزار ہیں وہ کئی ماہ سے ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، ہم 3 ماہ سے آرہے تھے لیکن ملنے نہیں دیا گیا اور اللہ کا شکر ہے کہ آج ہم پی ٹی آئی کے بانی سے ملے ہیں، چار ماہ بعد ہم سب بہنوں کو پی ٹی آئی کے بانی سے ملاقات کی دعوت دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ بیرسٹر گوہر اور علی ظفر سمیت باقی وکلا سے بھی ملاقات ہوئی پی ٹی آئی کے بانی بالکل ٹھیک ہیں، ان کی آنکھوں میں کچھ مسئلہ ہے اور اس کے لیے عدالت میں درخواست دے رہی ہوں ان کی آنکھوں کے علاج کے لیے یوما اسپتال کے ڈاکٹر آئیں گے۔ علیمہ خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی بانی بشری بی بی سے پریشان ہیں، انہوں نے عمران خان کو شیر شاہ اور شاہ ریز کی گرفتاری سے متعلق بتایا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے سزاؤں اور نااہلیوں پر کہا کہ پاکستان میں ایسا کبھی نہیں ہوا، کرکٹ کو محسن نقوی نے تباہ کیا۔