لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور اور فیصل آباد میں میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ ہو گیاہ ے، ملتان میں انڈے مزید سستے ہو گئے۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز 7 روپے کی کمی ہوئی تھی آج پھر سات روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے مرغی کے گوشت کی قیمت 595 روپے کلو ہو گئی ہے۔
لاہور میں زندہ برائلرمرغی کی قیمت میں پانچ روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد تھوک ریٹ 397 اور پرچون ریٹ 411 روپے فی کلو ہوگیا ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 239 روپے کی سطح پربرقرار ہے۔
ملتان میں زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 392 روپے فی کلو کی سطح پر برقرار ہے اسی طرح پرچون ریٹ کی قیمت میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، پرچون ریٹ 406 روپے کلو ہے، ملتان میں انڈے تین روپے سستے ہوئے، انڈے 331 سے 228 روپے درجن کی سطح پر آ گئے ہیں
One thought on “مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ”