ریاض (نیوز ڈیسک) عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے 23 ستمبر کو ملک بھر میں قومی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

سعودی عرب اپنا 95 واں قومی دن 23 ستمبر کو پورے قومی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گا۔ مملکت سعودی عرب میں قومی دن کے موقع پر شہریوں اور غیر ملکیوں کے لیے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

پہلی بار قومی دن 1965 میں شاہ فیصل کے دور میں منایا گیا۔

اس کے بعد 2005 میں شاہ عبداللہ نے ایک شاہی فرمان کے ذریعے اس دن کو مستقل سرکاری تعطیل کا درجہ دے دیا۔

یہ دن 1932 میں شاہ عبدالعزیز کے اس تاریخی فرمان کی یاد منایا جاتا ہے جس کے تحت نجد اور حجاز کو ملا کر سعودی عرب نامی ریاست قائم کی گئی تھی۔

عرب میڈیا کے مطابق اس سال کے قومی دن کا نام ہمارا فخر ہماری فطرت میں ہے جو سعودی عوام کی ثقافتی روایات اور قدرتی ورثے کی عکاسی کرتا ہے۔

ستمبر کو قومی دن کے موقع پر مملکت سعودی عرب آتش بازی درون شو سعودی باکس کے 23 فضائی مظاہری ثقافتی پروگرام روایتی رقص اور مختلف نمائشوں کی میزبانی کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *