جنوبی افریقہ (نیوز ڈیسک) جنوبی افریقا کے مایہ ناز وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کوک نے ون ڈے
انتر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی.
کرکٹ جنوبی افریقا نے آج پاکستان کے خلاف وانت اور ریڈ بال سیریز کے لیے ٹیموں کا اعلان کیا ہے۔
جنوبی افریقا کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت ایڈم مارکرم کریں گے جبکہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت ڈیوڈ
ملر کریں گے جبکہ میتھیو بریتنزکی ایک پروٹیز کی ایک روزہ ٹیم کے کپتان ہوں گے۔
جنوبی افریقا کی ون ڈے ٹیم میں وکٹ کیپر بیٹر کوئٹن ڈی کوک کی واپسی ہوئی ہے جو 2023 میں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئنٹن ڈی کوک نے وائٹ بال کے دونوں فارمیٹس میں کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا جس کے بعد انہیں پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ ون ڈے اسکواڈ میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔