اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سعودی حکومت کا انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے لیے چار بسوں کا تحفہ، سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں نئی بسوں کا افتتاح کیا۔

سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات دنیا بھر

میں مثالی ہیں اسلامک یونیورسٹی کا سعودی عرب کے دل میں خاص مقام ہے۔

صدر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد نے سعودی حکومت سے اظہار تشکر کیا، سعودی تعاون سے طلبا اور عملے کو بہتر سفری سہولتیں میسر آئیں گی۔

تقریب میں وائس پریزیڈنٹس سعودی اساتذہ اور یونیورسٹی کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *