اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سعودی ولی عہد محمد سلمان نے وزیر اعظم شہباز شریف کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی وزارت خارجہ کے حکام کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان 31 دسمبر سے پہلے پاکستان کا دورہ کریں گے۔

دوسری جانب سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مجلس شوری کونسل کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم خطے میں اسرائیلی حملوں کو مسترد اور انکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

دارالحکومت ریاض میں سعودی مجلس شوری کونسل کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ ہم خطے میں اسرائیلی حملوں کو مسترد اور ان کی بھرپور مذمت کرتے ہیں جن میں برادر ملک قطر پر کیا گیا حالیہ حملہ بھی شامل ہے ہم برادر ملک قطر کے ساتھ ہیں اور اس کی جانب سے اٹھائے جانے والے ہر اقدام میں اس کے ساتھ ہیں جس کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے .

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *