تعلیمی اداروں میں کل چھٹی کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری

کراچی(نیوز ڈیسک)محکمہ تعلیم سندھ نے شب معراج کے موقع پر صوبے بھر میں تعطیل کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے 28 جنوری کو شب معراج کے موقع پرتعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ تعلیم کے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں 28 جنوری کو تعطیل ہوگی۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 28 جنوری (منگل) کو شب معراج کی وجہ سے بند رہیں گے۔

یاد رہے کہ شب معراج 27 رجب کو مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت کے ساتھ منایا جاتا ہے، اس شب حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو معراج کا شرف عطا کیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت جبرائیل علیہ السلام کے ہمراہ براق پر سوار ہوکر مکہ مکرمہ سے مسجد اقصیٰ گئے۔پھر آپ ﷺ کو آسمانوں میں لے جایا گیا، جہاں اللہ رب العزت نے اپنے حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو معراج کا شرف عطا کیا ۔ہر سال فرزندان اسلام مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت کے ساتھ شب معراج مناتے ہیں، مساجد میں خصوصی اجتماعات اور درود و سلام کی محافل کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

More From Author

میں سیف علی خان پر ہونے والے چاقو حملے سے بے خبر تھی، اروشی روٹیلا نے تنقید کے بعد وضاحت پیش کردی

تعلیمی اداروں میں کل چھٹی کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری

One thought on “تعلیمی اداروں میں کل چھٹی کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *