سعودی تیل کی قیمت میں اضافے کا امکان

ریاض(آئی این پی)سعودی تیل کی قیمت میں مارچ میں 2 سے ڈھائی ڈالر فی بیرل اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایشیائی خریداروں کیلئے سعودی تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے، امریکا کی جانب سے روسی تیل کی خریداری پر پابندیاں عائد ہونے کے بعد خلیجی ممالک کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے اثرات مارچ کے معاہدوں میں سامنے آئیں گے۔رپورٹ کے مطابق سعودی تیل کی قیمتوں میں یہ جنوری 2022 کے بعد سب سے زیادہ اضافہ ہوگا۔

کچھ عرصہ قبل ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر رائٹرز سے بات کرتے ہوئے سعودی آئل کمپنی آرامکو کے سی ای او امین الناصر کا کہنا تھا کہ سال 2024 کے وسط میں تیل کی یومیہ طلب 104.6 بلین بیرل تک پہنچ گئی تھی جس میں مزید اضافہ متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ مارکیٹ مستحکم ہے، رواں سال 13 لاکھ بیرل یومیہ اضافے سے تیل کی پیداوار 106 ملین بیرل یومیہ تک پہنچ جائے گی۔

More From Author

چینی کی قیمت کو پر لگ گئے، یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی مہنگی

پٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ خبر نے ہر جگہ ہلچل مچا دی

One thought on “سعودی تیل کی قیمت میں اضافے کا امکان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *