جاتی سردی پھر لوٹ آئی،گرج چمک کے ساتھ بارش

اسلام آباد(پاکستان نیوز ہب داٹ کام)منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونحوا میں چند مقامات پر گرج چمک/تیزہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان ۔ مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر صبح کے اوقات میں ہلکی سے درمیانی دُھند پڑ نے کی بھی توقع۔

گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شد ید سرد رہا۔ شمال مشرقی پنجاب میں ہلکی سے درمیانی دھند چھائی رہی۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی11، استور، گوپس، زیارت منفی 06، کالام، قلات منفی 05، بگروٹ، اسکردو ،گلگت منفی 04، پاراچنار اور کوئٹہ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

More From Author

سائنسدانوں نے 1500 سال پرانی بائبل کا گمشدہ باب دریافت کرلیا ، بڑا فرق سامنے آگیا

جاتی سردی پھر لوٹ آئی،گرج چمک کے ساتھ بارش

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *