- الاسکا(پاکستان نیوز ہب داٹ کام)امریکی ریاست الاسکا میں 10 افراد کو لے جانے والا ایک طیارہ لاپتہ ہو گیا، جس کے بعد حکام نے فوری طور پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔
الاسکا ڈپارٹمنٹ آف پبلک سیفٹی کے مطابق، یہ طیارہ سسنا 208B گرینڈ کاروان ہے، جو بیئرنگ ایئر کی ملکیت ہے۔ طیارہ جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے یونالکلیت سے نوم کی جانب پرواز کر رہا تھا۔ طیارے میں 9 مسافر اور ایک پائلٹ سوار تھے۔
فلائٹ ریکارڈز کے مطابق، طیارہ دوپہر 2:37 بجے یونالکلیت سے روانہ ہوا اور آخری بار 3:16 بجے نارٹن ساؤنڈ ایریا میں سگنل بھیجا۔ تلاش کرنے والی ٹیمیں طیارے کے آخری معلوم مقام تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں۔نوم والینٹیئر فائر ڈیپارٹمنٹ نے اطلاع دی کہ نوم اور وائٹ ماؤنٹین کے درمیان زمینی تلاش کا کام جاری ہے۔ تاہم، خراب موسم اور کم حدِ نگاہ کے باعث فضائی سرچ آپریشن محدود رہا۔ حکام نے مقامی رہائشیوں کو خبردار کیا کہ وہ خود سے سرچ پارٹیاں تشکیل نہ دیں۔