صائم ایوب کو انجری سے صحت یاب ہونے میں کتنا وقت لگے گا؟ ڈاکٹروں نے بتا دیا

لاہور (پاکستان نیوز ہب داٹ کم) قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین صائم ایوب کو ڈاکٹروں نے انجری کے بعد 10 ہفتے آرام کی ہدایت کر دی ہے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق صائم ایوب کی قومی ٹیم کے مارچ میں شیڈول دورہ نیوزی لینڈ کیلئے شمولیت بھی فٹنس سے مشروط کر دی گئی ہے ۔

پی سی بی نے مزید بتایا کہ صائم ایوب انگلینڈ میں اپنا ری ہیب جاری رکھیں گے تاکہ وہ جلد از جلد مکمل صحت یاب ہو کر کرکٹ میں واپسی کر سکیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان وائٹ بال سیریز 16 مارچ سے 5 اپریل تک کھیلی جائے گی، جس میں صائم ایوب کی شرکت ان کی صحت کی حالت کے مطابق ہوگی۔

More From Author

الاسکا میں 10 افراد کو لے جانے والا طیارہ لاپتہ، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری

صائم ایوب کو انجری سے صحت یاب ہونے میں کتنا وقت لگے گا؟ ڈاکٹروں نے بتا دیا

One thought on “صائم ایوب کو انجری سے صحت یاب ہونے میں کتنا وقت لگے گا؟ ڈاکٹروں نے بتا دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *