بھارتی فوجی پاکستان میں داخل

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان رینجرز نے بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکار کو حراست میں لے لیا جو پنجاب کے سرحدی

 علاقے میں بین الاقوامی سرحد عبور کر کے پاکستان کی حدود میں داخل ہوا تھا۔

بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ واقعہ بدھ کے روز ضلع فیروزپور کے قریب پیش آیا تھا، جب بی ایس ایف کی 182ویں بٹالین سے تعلق رکھنے والا کانسٹیبل پی کے سنگھ وردی میں ملبوس اور سروس رائفل کے ساتھ سرحد کے قریب کسانوں کے ہمراہ موجود تھا۔

پاکستانی حکام نے بھارتی فوجی اہلکار کو فوری طور پر تحویل میں لے لیا اور واقعے سے متعلق بھارتی حکام کو مطلع کیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بی ایس ایف اہلکار کی واپسی کیلئے دونوں ممالک کی سرحدی فورسز کے درمیان فلیگ میٹنگ جاری ہے۔

More From Author

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے 2ماہ میں کتنے ارب کی ریکوری کی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

حالات کشیدہ : پاکستان نے میزائل چلا دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *