واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدر
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان اپنے مسائل خود حل کرلیں گے۔
خبر ایجنسی روئٹرز کےمطابق صدر ٹرمپ، جو ایئر فورس ون میں صحافیوں سے بات کر رہے تھے، نے مقبوضہ کشمیر کے متنازعہ سرحدی علاقے میں تاریخی تنازعے کا حوالہ دیا اور کہا کہ وہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کو جانتے ہیں، لیکن یہ بتانے سے گریز کیا کہ آیا وہ ان سے رابطہ کریں گے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں میں یہ تنازعہ ایک ہزار سال سے جاری ہے، “کشمیر کے بارڈر پر کشیدگی ایک ہزار سال سے بھی زیادہ، بلکہ ڈیڑھ ہزار سال پرانی ہے۔”
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے یہ بات معاملے کی سنگینی کو ظاہر کرنے کیلئے کی ہے، کیونکہ پاکستان اور انڈیا کو آزاد ہوئے ابھی 80 سال بھی نہیں ہوئے۔