انڈیا کے پسینے چھوٹ گئے، بڑے اسلامی ملک کا ملٹری طیارہ جنگی سازو سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا

پشاور، کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان

پشاور، کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی کشیدگی کے دوران ہی  ترکیہ کی فضائیہ کا ایک سی-130 ہرکولیس ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ 27 اپریل 2025 کو انقرہ سے جنگی ساز و سامان لے کر کراچی پہنچ گیا  جو  دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر دفاعی تعاون کا حصہ تھا، رپورٹ کے مطابق  دونوں ذرائع نے فوجی کارگو کی منتقلی کی تصدیق کی ہے تاہم کھیپ کی مخصوص تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی ہیں۔

خیبرمیل کے مطابق کراچی کی ترسیل کے علاوہ، چھ ترک سی-130 طیارے مبینہ طور پر اسلام آباد کے ایک فوجی اڈے پر بھی اترے ہیں جو ترکیہ  کی پاکستان کیلئے حمایت کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔یادرہے کہ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب پہلگام حملے کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان علاقائی عدم استحکام بڑھ رہا ہے۔

کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کھیپ کا بدلتی ہوئی موجودہ پاک بھارت صورتحال سے کوئی تعلق نہیں، ترکیہ پہلے ہی پاکستان کی ملٹری سپورٹ کررہا تھا۔

 رپورٹ کے مطابق   پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) نے بڑھتے ہوئے علاقائی کشیدگی کے جواب میں پنسی، سکردو اور سوات سمیت اہم فضائی اڈوں کو فعال کر دیا ہے اور  جنگی فضائی گشت (سی اے پی) پہلے سے ہی جاری ہے۔

More From Author

چین نے پاکستان کو انتہائی اہم تحفہ دینے کا اعلان کر دیا ، انڈیا بھڑک اُٹھا

انڈیا کے پسینے چھوٹ گئے، بڑے اسلامی ملک کا ملٹری طیارہ جنگی سازو سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *