عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن)  مشرق

 وسطیٰ کے مختلف ممالک میں رواں سال عید الاضحیٰ کی تعطیلات ایک طویل ویک اینڈ کی صورت اختیار کر سکتی ہیں، کیونکہ فلکیاتی حساب کے مطابق عید الاضحیٰ جمعہ 6 جون کو متوقع ہے جبکہ یوم عرفہ ایک دن پہلے یعنی جمعرات 5 جون کو ہوگا۔

العربیہ کے مطابق فلکیاتی ماہر اور اماراتی فلکیاتی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان کے مطابق ذوالحجہ کا ہلال منگل 27 مئی کی صبح نظر آنے کی توقع ہے۔ اگر یہ پیشگوئی درست ثابت ہوئی تو بدھ 28 مئی کو ذوالحجہ کی پہلی تاریخ ہوگی۔ اس بنیاد پر عید الاضحیٰ 10 ذوالحجہ بروز جمعہ 6 جون کو منائی جائے گی

More From Author

پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزبدھ 30اپریل 2025 موسم کیسا رہے گا؟؟؟

عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *