ویڈیو: بھارت میں اہلخانہ ضعیف خاتون کو رات گئے سڑک پر چھوڑ کر فرار، خاتون چل بسی

بھارت میں سفاک رشتے دار ضعیف خاتون کو رات گئے اندھیری سڑک پر چھوڑ کر فرار ہوگئے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رام نگری کے علاقے کشن داس پور میں اہل خانہ رات گئے ضعیف خاتون کو سڑک کنارے چھوڑ کر چلے گئے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ  صبح سویرے ضعیف خاتون کو تن تنہا سڑک پر دیکھ کر علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی  جس کے بعد پولیس نے خاتون کو ریسکیو کرکے  ایودھیا کے اسپتال میں داخل کروادیا تاہم اسی شام علاج کے دوران ضعیف خاتون چل بسی۔

بھارتی میڈیا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر انسانیت سوز لمحے کی سی سی ٹی وی شیئر کی گئی ہے۔

 

ویڈیو  میں چند افراد کو رکشے میں ضعیف خاتون کو لاتے دیکھا جاسکتا ہے جس کے بعد ایک مرد اور 2 خواتین کو ضعیف خاتون کو سڑک کنارے چھوڑ کر فرار ہوتے بھی  دیکھا گیا۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ پولیس  گاڑی اور اس میں شامل لوگوں کی شناخت کے لیے کارروائی کا آغاز کرچکی ہے۔

More From Author

کراچی میں منشیات کا دھندا عروج پر، اسمگلرز کس راستے سے منشیات لاتے ہیں؟

مذاکرات کا عمل آگے نہیں بڑھ سکا لیکن اب بہتری کی طرف جانا چاہیے: بیرسٹر گوہر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *