نیو دبلی ( نیوز ڈیسک) بھارتی کرکٹر چتیشور پجارا نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ چتیشور پجارا نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام اچھی چیزوں کا اختتام ہوتا ہے، میں نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ چتیشور پجارا نے 103 ٹیسٹ اور 5 ون ڈے میچز میں بھارت کی نمائندگی کی۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 7195 رنز بنائے۔