انک (نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر اٹک نے ضلع بھر میں 28 اگست بروز جمعرات کو معروف صوفی بزرگ حضرت سخی سلطان کے سالانہ عرس کے موقع پر مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا۔ یہ فیصلہ عرس کے موقع پر زائرین کی آمد اور عوامی سہولت کے پیش نظر کیا گیا۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلعی حکومت کے ماتحت تمام سرکاری دفاتر سکولز کالجز اور دیگر تعلیمی ادارے اس دن بند رہیں گے۔ تاہم ہسپتالوں، ریسکیو 1122 صفائی اور دیگر ضروری خدمات کو اس فیصلے سے مستثنی قرار دیا گیا ہے تاکہ عوامی سہولت میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔
حضرت سخی سلطان کا عرس ہر سال نهایت مذہبی جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر ملک کے مختلف حصوں سے زائرین الک کے علاقے الک خورد میں پہنچتے ہیں اور درگاه پر حاضری دیتے ہیں۔ عرس کے موقع پر نہ صرف دعائیہ محافل اور محفل ذکر کا انعقاد کیا جاتا
ہے بلکہ نعت خوانی اور قوالی کی روح پرور محفلیں بھی زائرین کے دلوں کو سکون بخشتی ہیں۔ مقامی سطح پر بھی لوگ بڑی تعداد میں اس تقریب میں شریک ہوتے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے بھی عرس کے موقع پر خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں، جن میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے پلان اور زائرین کی سہولت کے لیے پینے کے پانی لنگر اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ شامل ہے۔
حضرت سخی سلطان کو خطے میں روحانیت اور خدمت خلق کے حوالے سے خاص مقام حاصل ہے۔ ان کے ماننے والے ہر سال ان کے عرس میں نہ صرف شرکت کرتے ہیں بلکہ ان کی تعلیمات کو یاد کرتے ہوئے اپنی زندگیوں میں بہتری لانے کی کوشش کرتے ہیں۔