لاہور ( طیبہ بخاری سے ) سیکیورٹی فورسز نے 9-7 اگست کو فتنہ الخوارج کی ایک بڑی تعداد جو سمبازا، بلوچستان کے علاقے میں بارڈر کراس کرنے کی کوشش کر رہی تھی، کو مؤثر کارروائی کے بعد جہنم واصل کیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ 7-9 اگست کو سیکیورٹی فورسز نے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 47 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا،جہنم واصل زیادہ تر دہشت گرد افغان تھے۔ بارڈر پر فتنہ الخوارج کے جہنم واصل زیادہ تر دہشت گردوں کی لاشیں افغانستان کی طرف گری تھیں، مارے جانے کے 15 دن بعد بھی افغانستان سے ان جہنم واصل دہشت گردوں کی لاشیں اٹھانے کوئی نہیں آیا.اس دوران جہنم واصل دہشت گردوں کی لاشیں افغانستان سائیڈ پر گلتی سڑتی رہیں.
سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ 25 اگست کو بارڈر پر افغان حکام کے ساتھ جرگہ کے بعد ان لاشوں کو گدھوں پر لاد کر لے جایا گیا،لمبا عرصہ دھوپ اور باہر کھلے میں پڑے رہنے والے فتنہ الخوارج کے جہنم واصل 47 دہشت گرد گوشت خور جانوروں کی بھوک بھی مٹاتے رہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کی اس بڑی تشکیل کو کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی سے پہلے ہی ٹھکانے لگا دینا سیکیورٹی اور انٹیلی جینس اداروں کی بڑی کامیابی ہے۔