اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے نوجوان باکسر سمیر خان نے یو بی او یوتھ ورلڈ بینتم ویت چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کو پہلی بار ٹائٹل دلوا دیا۔
تفصیلات کے مطابق یو بی او یوتھ ورلڈ بینتیم ویٹ چیمیئن کے فائنل میں پاکستانی باکسر نے
روایتی حریف بھارت کے بننی سنگھ کو فائنل میں چاروں شانے چت کیا۔
جبکہ 52 کلوگرام کینگری کے مقابلے میں پاکستانی نوجوان کھیل کے آغاز سے ہی بھارتی کھلاڑی پر
حاوی رہا اور یہ در بے حملے کر کے اسے چت کیا.
میچ کے آغاز پر سمیر خان نے طیارہ گرنے اور 6-0 کا اشارہ کیا تو بھارتی باکسر آپے سے باہر ہوگیا اور سمير خان کو دھکا دیدیا جس کا بدلہ سمیر خان نے باکسنگ رنگ میں لیا اور اس پر تابڑ توڑ حملے کر کے چاروں شانے چت کر ڈالا۔