پبلک نیوز کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کاشف ضمیر نے کہا کہ میری عمران خان سے دو ملاقاتیں ہوئیں، ایک مرتبہ جب وہ وزیراعظم تھے ، بنی گالہ میں اچھی ملاقات ہوئی تھی، بنی گالہ میں انفلوئنسرز وغیرہ گئے تھے تو میں تین گھنٹے لیٹ ہو گیا تھا، پھر میں بعد میں گیا تو میری پندرہ منٹ کی ملاقات ہوئی ۔
انہوں نے کہا کہ شہباز گل عمران خان کو لڑکیاں سپلائی کرتا تھا ، یہ الزام نہیں بلکہ بات سچ ہے کہ اگر شہباز گل اتنا حاجی ہے تو و ہ حلف دے یہ بات جھوٹ ہے ، جب ارتغل غازی نے پاکستان آنا تھا تو شہباز گل اور شہزاد اکبر ان کی پاکستا ن آنے کی اجازت صرف یہ کہہ کر لٹکاتے رہے ہیں کہ ابھی اجازت نہیں مل رہی وغیرہ وغیرہ ، پہلے ان کو میں نے ڈیڑھ کروڑ روپے بھیجے ، اس کے بعد مجھے کہا کہ 50 لاکھ روپے اور دیں آپ کو پتا ہے کہ ساراماحول بنانا ہوتاہے ، یہ شہباز گل نے مجھ سے کہا ، لیکن ہوتا یہ ہے کہ مجھے اجازت پھر بھی نہیں دی جاتی ، پھر میں بغیر کسی حکومتی اجازت کے انہیں پاکستان لے آیا، شہباز گل نے مجھے خود یہ بات بتائی تھی کہ وہ عمران خان کو مبینہ طور پر لڑکیاں سپلائی کرتے ہیں ، میں خود تو ان کے ساتھ دیکھنے نہیں گیا تھا ، اگر انہوں نے ایسا نہیں کہا تو یہ حلف دیدیں ۔شہباز گل نے مجھ سے 50 لاکھ روپے یہی کہہ کر لیا تھا کہ ماحول بنانا ہوتاہے آپ کی اجازت کروانی ہے ۔