انویسٹرز حضرات متوجہ ہوں
یہ قبر نہر کنارے چند سال پہلے تک کچی اور گمنام قبر تھی۔
قبر کے قریب ایک نلکا لگا ہوا ہے جو کہ کافی پرانی پائپ جو کہ 4 فٹ زیر زمین گہری تھی اور زمین کی مٹی نہر کے پانی کی وجہ سے نمی ہونے کی وجہ سے
گرمیوں میں ٹھنڈی رہتی ہے ۔
جس سے گرمیوں میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ہونے کی وجہ سے 22 ڈگری سینٹی گریڈ کا پانی قدرے ٹھنڈا
پانی محسوس ہوتا تھا
مشہور کیا گیا کہ ٹھنڈا پانی بابا جی کی کرامت ہے
لوگوں نے قبر کو پکا کر لیا اور اب یہ ٹھنڈا پیر ” کے نام سے موسوم ہے
فی الحال تک اس ٹھنڈے پیر کا کوئی والی وارث وارد نہیں ہوا ہے ۔
اگر کوئی بیروزگار 7، 5 لاکھ روپے قرض لے کر خرچ کر کے اس پر چار دیواری و چهت گھما دے اور خود کو بابا جی کا گدی نشین قرار دے تو اس کی سات نسلیں ٹانگ غریب کے کاندھے پر رکھ کر کھائیں گی ۔