پشاور (نیوز ڈیسک) سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر سیلاب سے ہونیوالی تباہی کی کوریج کیلئے خیبر پختونخوا پہنچ گئے .
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں حامد میر کا کہنا تھا کہ یہاں ایک جنگل تھا ، عمران خان دور حکومت میں بلین ٹری سونامی ایک پروجیکٹ تھا، اس کے درخت تھے یہاں پر۔
سینئر صحافی نے وہاں کا منظر پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک جنگل تھا لیکن اب دریا بن گیا ہے بہت سے درخت سیلاب میں بہہ گئے ہیں بہت سے درخت گرے ہوئے ہیں اصل دریا دوسری طرف ہے۔
حامد میر کا کہنا تھا کہ اس کا مطلب ہے کہ ان درختوں نے سیلاب کی تباہی کو روکنے میں کافی کردار ادا کیا ہے درخت تباہ ہوگئے ہیں اور فصلیں تباہ ہو گئی ہیں لیکن یہاں جانی نقصان کم ہوا ہے ۔