کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ کی صوبائی حکومت نے 24 ستمبر کو ان حلقوں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا جہاں بلدیاتی ضمنی انتخابات ہوں گے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ علاقوں میں اسکول بند رہیں گے کیونکہ اسکولوں کی عمارتوں میں کئی پولنگ اسٹیشن بنائے جائیں گے۔
محکمہ تعلیم سندھ نے ضلعی تعلیمی افسران اور نجی اسکولوں کے ڈائریکٹوریٹ کو بھی انتظامات کرنے میں مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عام تعطیل کا اطلاق گھوٹکی، سکھر، خیرپور میرپور خاص، عمرکوٹ ،مٹیاری حیدر آباد جامشورو دادو بدین اور ٹھٹھہ کے علاوہ کراچی ویست کراچی ایسٹ اور کیماڑی اضلاع میں ہوگا جہاں اسکول سرکاری دفاتر اور کچھ کاروبار بند رہیں گے۔