ملین ڈالر کی لاٹری جیتنے والا شخص چند دنوں بعد جیل جا پہنچا167

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ریاست کینٹکی کے ایک شخص نے 167.3  ملین ڈالر کی  پاوربال لاٹری جیتنے کے صرف چند دن بعد خود کو جیل میں پایا۔ جیمز فارتھنگ نے یہ ٹکٹ صرف دو  ڈالر میں اپنی والدہ لنڈا گرزل کے لیے خریدا تھا اور دونوں نے مشترکہ طور پر ریاست کی تاریخ کی سب سے بڑی لاٹری جیتی ۔ جیتنے کے بعد دونوں نے بڑے چیک کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔تاہم خوشیوں کا یہ سلسلہ زیادہ دیر نہ چلا۔ صرف چند دن بعد 50 سالہ جیمز کو فلوریڈا کے ایک ہوٹل میں جھگڑے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ی کی دستاویزات کے مطابق انہوں نے ہوٹل کے ایک مہمان کو گھونسہ مارا اور جب ایک پولیس اہلکار نے بیچ بچاؤ کرنے کی کوشش کی تو جیمز نے مبینہ طور پر اس کے چہرے پر لات مار دی۔جیمز کے ساتھ ان کی ساتھی جیکلین فائٹ ماسٹر کو بھی گرفتار کیا گیا۔ انہیں نشے کی حالت میں بدنظمی کے الزام کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم دی مرر کے مطابق جیکلین کو اگلے دن رہا کر دیا گیا جبکہ جیمز ایک پرانے مقدمے میں پیرول کی خلاف ورزی کے باعث حراست میں ہی رہا۔

More From Author

’شکر گزار ہوں پاکستانی ہوں‘ : ماہرہ خان کا بھارت کے بزدلانہ حملے پر کرارا جواب

ہم افغانستان کی بگرام ائیربیس اپنے پاس رکھیں گے اور اسے کسی کو نہیں دیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *