سندھ کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ کا آئندہ مالی سال 2025ء اور 2026ء کا بجٹ آج سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی   دنیا نیوزکے  مطابق    بجٹ کا میزانیہ ممکنہ طور پر تین ہزار چار سو ارب سے زائد ہوگا، سندھ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 10 سے 20 فیصد اضافے کی تجویز ہے، مزدور کی کم از کم اجرت میں 5 ہزار روپے اضافے کی تجویز ہے، ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہوں میں بھی اضافہ متوقع ہے۔اگلے مالی سال کے بجٹ میں 481 نئی سکیمیں شامل کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت بھی بجٹ آج پیش کرے گی، بجٹ کا کل حجم 2 ہزار 70 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے، بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 114 ارب روپے رکھے جائیں گے، گورنر فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر رکھا ہے۔

More From Author

ٹرمپ انتظامیہ نے گرین کارڈ پالیسی تبدیل کردی، امریکہ میں مقیم غیر ملکیوں کو کیا کرنا ہوگا؟

ایران پر اسرائیلی حملوں میں 6 سائنسدان شہید ہوئے، ایرانی میڈیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *