تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی جوہری تنصیات پر ہونے والے اسرائیلی حملوں میں 6 سائنسدان شہید ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملے میں جوہری سائنسدان احمد رضا ذوالفقاری شہید ہوئے، آزاد ہونیورسٹی کے سربراہ اور جوہری سائنسدان محمد مہدی تہرانچی بھی حملے میں شہید ہوئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں جوہری ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر فریدون عباسی اور عبدالحمید منوچہر بھی شہید ہوئے۔
اس کے علاوہ اسرائیلی حملوں میں شہید سائنسدانوں میں سید امیرحسین فقیہی اور مطّلبیزاده بھی شامل ہیں۔