اسحاق ڈار آج امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو سے اہم ملاقات کریں گے

واشنگٹن : وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی آج امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو سے اہم ملاقات ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار آج امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں پاک امریکا تعلقات کے مختلف پہلوؤں پرگفتگو کی جائے گی، خصوصاً تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون فروغ دینے پرتوجہ مرکوز رکھی جائے گی۔

دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے علاقائی وبین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے، جبکہ پاک بھارت جنگ بندی اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔

وزیر خارجہ معروف امریکی تھنک ٹینک دی اٹلانٹک کونسل میں بھی خطاب کریں گے، علاقائی اور بین الاقوامی ایشوز پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

امریکی تھنک ٹینک دی اٹلانٹک کونسل میں خطے کی صورتحال اورپاک امریکا تعلقات کے مستقبل پر روشنی ڈالیں گے۔

گذشتہ روز نائب وزیراعظم ایک دن کے دورے پر واشنگٹن پہنچے تھے، پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ اور سفارت خانے کے سینئرحکام نے ان کا استقبال کیا تھا۔

More From Author

علماء نے بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ لازم قرار دیدیا

فیلڈ مارشل کی چین کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، علاقائی استحکام کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *