سینئر صحافی مطیع اللّٰہ جان کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا کردیا گیا

سینئر صحافی کی رہائی کی روبکار پر اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے عمل درآمد سے انکار کیا تھا اور کہا تھا کہ ہمارے پاس جگہ کم ہے، مطیع اللّٰہ کو جہلم یا اٹک لے جا کر روبکار پر عمل کروائیں۔مطیع اللّٰہ جان کا گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسمانی ریمانڈ ختم کردیا تھا، اسلام آباد پولیس نے جوڈیشل پر مطیع اللّٰہ جان کو جیل منتقل نہیں کیا تھا، آج مطیع اللّٰہ جان کی ضمانت ہونے پر روبکار جاری ہوئی۔سینئر مطیع اللّٰہ جان کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا، ان کی 10 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی گئی۔

اسلام آباد(پاکستان ٹائم)سینئر صحافی مطیع اللّٰہ جان کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا کردیا گیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے آج مطیع اللّٰہ جان کی ضمانت کی درخواست منظور کی تھی۔

More From Author

قصور نے کھیلتا پنجاب گیمز ڈویژن لیول بوائز ہاکی کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہونگے،نیا ایکٹ تیار ہو گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *